خورشید شاہ

ہم انتخابات میں عوام کو سرپرائز دیں گے۔ خورشید شاہ

سکھر (پاک صحافت) پی پی رہنما سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ہم انتخابات میں عوام کو سرپرائز دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر سید خورشید احمد شاہ کی کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ کے حوالے سے قیادت نے جو بات ریکارڈ کرانی تھی وہ کراچکی ہے، ہم صرف وقت پر انتخابات چاہتے ہیں، ہمیں امید ہے کہ انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے۔

خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں عدلیہ اور دیگر ادارے موجود ہیں اور 8 فروری کی تاریخ تو خود عدلیہ نے دی ہے۔ ملک میں الیکشن ہوں گے تو سیکیورٹی کا مسئلہ خود بخود حل ہوجائے گا، پاک فوج کو الیکشن میں ہونا چاہیئے، فوج ہوگی تو امن و امان ہوگا اور دھاندلی نہیں ہوگی، پاک فوج وہ ادارہ ہے جس پر پوری قوم کا اعتماد ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں ماحول کسی ایک پارٹی کے حق میں نہیں ہے کسی جماعت کو سادہ اکثریت حاصل نہیں ہوگی، ملک میں اب اتحادوں سے ہی حکومت بنے گی، پیپلزپارٹی تو پہلے سے کہتی آرہی ہے کہ ہمیں مل کر پاکستان کو بچانا ہے، ہمیں پرامید ہونا چاہیئے کہ الیکشن وقت پر ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے