لاک ڈاون

کورونا وائرس کے پیش نظر کراچی میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر کراچی ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کشمنر سینٹرل نے حکم نامہ بھی جاری کردیا ہے جس کے مطابق گلبرگ، لیاقت آباد، نارتھ کراچی اور نارتھ ناظم آباد میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا جا رہا ہے۔

حکم نامے کے مطابق متاثرہ علاقوں میں کاروباری سرگرمیاں معطل اور ماسک پہننا ضروری ہوگا۔ اشیائے ضروریہ کی دکانیں اور میڈیکل اسٹورز کھلے رہیں گے۔

ڈی سی سینٹرل کا کہنا ہے کہ ان علاقوں میں پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند ہوگی۔ متاثرہ علاقوں میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔

حکم نامے کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں ایس او پیز پر سختی سے عمل کرایا جائے گا، اسمارٹ لاک ڈاؤن 16 سمبر تک جای رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں

پی آئی اے

پاکستان سے یو اے ای کیلئے فلائٹ آپریشن آج سے بحال

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان سے متحدہ عرب امارات کے لیے فلائٹ آپریشن آج سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے