مریم اورنگزیب

غیرقانونی ہتھکنڈے استعمال کرنے والا آئین شکنی کا مرتکب ہوگا۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد لانا آئینی اقدام ہے لیکن اس کے خلاف غیرقانونی ہتھکنڈے استعمال کرنے والا آئین شکنی کا مرتکب ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئین کے تحت منتخب کرنے والا ایوان ہی وزیراعظم کو عہدے سے ہٹانے کا اختیار بھی دیتا ہے، تمام عمل کی وضاحت آئین کے آرٹیکل 95 میں درج ہے، ارکان قومی اسمبلی کو تحریک عدم اعتماد میں شرکت سے روکنا ان کے بنیادی آئینی حقوق کو سلب کرنا ہے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ ایم این ایز پر پابندی ان کی نقل و حرکت کے آئینی حق کی کھلی خلاف ورزی ہے، ایم این ایز کو ووٹ دینے سے روکنا آئین سے رو گردانی ہے۔ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی اجازت آئین پاکستان دیتا ہے۔ ان ذمہ داریوں میں وزیراعظم کا انتخاب، عدم اعتماد میں شرکت بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے