ایف آئی اے

غیرقانونی طریقوں سے اسرائیل جانیوالے ملزمان کے معاملے میں اہم پیشرفت

میرپور خاص (پاک صحافت) ایف آئی اے کی تحقیقات کے دوران پاکستان سے غیر قانونی طریقوں سے اسرائیل جانے والے ملزمان کے معاملے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے میرپور خاص کے کیس میں ملزمان کی ٹریول ہسٹری حاصل کرلی گئی ہے، جی پی او میرپور خاص کے مطابق ملزمان نے اسرائیل سے ایک کروڑ تیرہ لاکھ روپے کی ایک سو آٹھ ٹرانزیکشنز کیں ہیں۔ ملزمان کے سفر سے متعلق ریکارڈ کیلئے پی آئی اے، ایمریٹس، قطر ائر، اتحاد ائرویز اور جاری ممکنہ ویزوں کے ریکارڈ کی فراہمی کیلئے وزارت خارجہ کو خط ارسال کر دیئے گئے ہیں۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق اسرائیل سے آنے والی رقوم وصولی سے متعلق افراد کو بھی تحقیقات کیلئے طلب کیا گیا، نامزد ملزمان کے علاوہ کچھ رشتہ داروں نے بھی اسرائیل کا دورہ کیا۔ ان افراد کی ٹریول ہسٹری کیلئے ان کا ڈیٹا آئی بی ایم ایس کو فراہم کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لین دین سے متعلق ریکارڈ حاصل کرنے کیلئے جی پی او حیدرآباد اور میرپور خاص سے بھی رابطہ کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ گرفتار ملزمان اس وقت جوڈیشل ریمانڈ پر سینٹرل جیل میرپور خاص میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے