عطا تارڑ

حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ بدامنی کی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ عطا تارڑ

لاہور (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ بدامنی اور دہشت گردی پھیلانے کی کسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا، انتشار اور انارکی پھیلانے والوں کیساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پنجاب حکومت عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے رہنما روپوش ہو گئے ہیں اور اب اپنے کارکنوں کو پیغام دے رہے ہیں کہ اسلحہ اکٹھا کریں اور جہاں جہاں بھی ہیں وہاں پر بدامنی پھیلائیں۔ پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ بدامنی کی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

ترجمان پنجاب حکومت عطا تارڑ کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعلی حمزہ شہباز نے کہا کہ ہم معذرت خواہ ہیں کہ آپ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، عمران خان لوگوں کو اسلام آباد آنے کیلئے اکسا رہے ہیں، خود وہاں چھپے بیٹھے ہیں جہاں انکی حکومت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ سرکاری خرچ پر کرینیں اور ماسک لے کر آرہے ہیں۔ علی امین گنڈا پور ان کے انچارج ہیں، یہ لوگ ریاست کے خلاف جنگ اور خانہ جنگی چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے