احسن اقبال

پی ٹی آئی نے گھاس نہیں ڈالی تو دانیال عزیز آخری روز ٹکٹ لینے آگئے۔ احسن اقبال

شکرگڑھ (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے گھاس نہیں ڈالی تو دانیال عزیز آخری روز ٹکٹ لینے آگئے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ 2013 میں ن لیگی قیادت دانیال عزیز کو ٹکٹ دینے کے حق میں نہیں تھی، میں نے دانیال عزیز کے لئے 20 منٹ کے دلائل دیئے اور وفاداری کی گارنٹی بھی دی۔ دانیال عزیز کو حادثے کے بعد ڈی ایچ کیو میں سارے ڈاکٹروں کو اسٹینڈ بائی کیا۔

احسن اقبال کا مزید کہنا ہے کہ مجھے سابق جنرل باجوہ نے کہا کہ اگر نارووال میں فرسٹ ایڈ نہ ملتی تو زندگی خطرے میں تھی، دانیال عزیز نے ن لیگ پر مہنگائی کا الزام لگایا اور مجھے ذمہ دار قرار دیا۔ مہنگائی تو پی ٹی آئی کے آئی ایم ایف پروگرام کی وجہ سے ہوئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ دانیال عزیز نے پی ٹی آئی کو خوش کرنے کے لئے ہمارے خلاف پریس کانفرنس کر ڈالی، پی ٹی آئی کے چکر میں ٹکٹ کے لئے درخواست تک نہ دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے