افغان مہاجرین

غیرقانونی افغان مہاجرین کیخلاف پشاور پولیس بھی متحرک

پشاور (پاک صحافت) غیرقانونی افغان مہاجرین کے خلاف پشاور پولیس بھی متحرک ہوگئی، افغان مہاجرین کی لسٹوں کی تیاری جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور پولیس نے غیرقانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کے ساتھ ساتھ پاکستانی شناختی کارڈز کے حامل مہاجرین کے خلاف بھی گھیرا تنگ کردیا ہے۔ پاکستانی شناختی کارڈز کے حامل افغانیوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا جارہا ہے، سرکاری ملازمت حاصل کرنے والوں کے خلاف بھی قانون کے تحت کارروائی ہوگی۔

ایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب عباسی نے بتایا کہ شناختی کارڈز کیسے بنے، کون مددگار تھا اور تصدیق کس نے کی، یہ سب قانون کے شکنجے میں آئیں گے۔ پاکستانی شناخت لینے میں مدد فراہم کرنے والوں کو بھی پکڑیں گے۔

ایس ایس پی آپریشنز کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی، بھتہ خوری، اغواء برائے تاوان اور سٹریٹ کرائمز میں زیادہ تر غیرقانونی افغان مہاجرین ملوث ہیں، جب ریاست ایکشن لے گی تو کوئی بھی نہیں بچ پائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

جمہوریت مخالف قوتیں میڈیا کو خاموش کرانے کے درپے ہیں، وزیرِاعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے