ادویات

غیرقانونی ادویات کا دھندہ کرنے والوں کیخلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) نیشنل ٹاسک فورس نے غیر قانونی ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کیلئے ہوم ورک مکمل کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈریپ نے غیرقانونی ادویات کا دھندہ کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، اس حوالے سے نیشنل ٹاسک فورس نے ہوم ورک مکمل کرلیا ہے۔ غیر قانونی ادویات بیچنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کا ہدف نیشنل ٹاسک فورس کے سپرد کیا گیا ہے، جو صوبائی محکمہ صحت کے ہمراہ غیر قانونی ادویات کا دھندہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کرے گی، اس حوالے سے ڈریپ کے صوبائی دفاتر کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق نیشنل ٹاسک فورس خفیہ اطلاعات پر ملک بھرمیں چھاپے مارے گی، اور ملک گیر کارروائیوں کی یومیہ رپورٹ تیار ہوگی، جب کہ قانون شکن عناصر کے خلاف ڈریپ ایکٹ کے تحت مقدمات درج ہوں گے۔

آپریشن سے قبل بڑے شہروں کی میڈیسن مارکیٹس میں سرویلنس جاری ہے، اور کراچی، حیدر آباد، لاہورکی میڈیسن مارکیٹ سمیت راولپنڈی، فیصل آباد، کوئٹہ، پشاور کی میڈیسن مارکیٹ میں چھاپوں کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے