شہباز شریف

وزیراعظم شہبازشریف کی قوم سے سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے اپیل

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے پوری پاکستانی قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ سندھ، پنجاب اور بلوچستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں بارشوں کا 30 سال کا ریکارڈ ٹوٹنے سے خاص طور پر بلوچستان اور سندھ میں تباہی وبربادی سے قیامت صغری کا منظر ہے۔ سینکڑوں پاکستانی سیلاب کی بے رحم موجوں کی نظر ہو کراپنے پیچھے جدائی کا غم چھوڑ گئے ہیں اور سینکڑوں زخمیوں کی صحت یابی کی دعا کرتے ہیں جبکہ بہت بڑی تعداد میں لوگ بے گھر ہیں اور اس دوران مال مویشی، فصلوں، باغات اور املاک کو نقصان پہنچا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ صوبائی حکومتوں، وفاقی و صوبائی اداروں اور مسلح افواج کے بھرپور تعاون سے ہم سب مل کر دن رات کام کررہے ہیں۔ مجموعی طور پر 37.2 ارب روپے سیلاب زدگان کے لئے مہیا کئے جارہے ہیں جس میں سے ہر جاں بحق فرد کے خاندان کو 10 لاکھ، زخمیوں، گھروں کے گرنے اور دیگر نقصانات پر زرتلافی کے علاوہ متاثرین کو 25 ہزار روپے نقد کی ادائیگی بڑے پیمانے پر جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھربوں روپے کے نقصانات کو پورا کرنے اور متاثرین کی بحالی کے لئے کھربوں روپے کی ضرورت ہے جس میں اگر پوری قوم آگے بڑھ کر ہاتھ بٹائے تو ہم کئی گنا زیادہ رفتار سے متاثرین کی جلد امداد اور بحالی میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے