خواجہ سعد رفیق

اپوزیشن کیساتھ انتخابات کا حل نکالنے کیلئے تیار ہیں، سعد رفیق

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ اپوزیشن کیساتھ انتخابات کا حل نکالنے کیلئے تیار ہیں۔  سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ہم یقین رکھتے ہیں کہ مقابلے کے بجائے مکالمہ کرنا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق خواجہ سعد رفیق نے سپریم کورٹ میں دیے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہماری جماعت ایک روز انتخابات اور ڈائیلاگ کے لیے تیار ہے، بہت مشکل ماحول ہے مگر پاکستان کے عوام کی تقدیر کا مسئلہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے عید کے بعد اپنے رہنماؤں کا اجلاس بلایا ہے، ہم سیاست دانوں کی آپس میں دوستی ہے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کے اس بیان پر چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہ کہا کہ  جھگڑے دکھانے میں سوشل میڈیا کا بھی ہاتھ ہے۔ اس پر عدالت میں موجود فاروق نائیک کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سے مذاکرات کریں گے تاکہ ہیجانی کیفیت کا خاتمہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے