غزہ کیلئے 400 ٹن پاکستانی امداد کی 8 ویں قسط روانہ کر دی، وزیرِ خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان کی جانب سے غزہ کے لیے 400 ٹن انسانی امداد کی 8 ویں قسط روانہ کر دی گئی۔ وزارتِ خارجہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ آج کراچی بندرگاہ پر تقریب کا انعقاد کیا گیا، فلسطینی سفیر احمد رباعی نے تقریب میں کھیپ وصول کی۔

تقریب میں ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ، سفیر احمد امجد علی، این ڈی ایم اے کے نمائندے اور دیگر افراد شریک ہوئے۔ وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ امداد میں خیمے، ترپال، کمبل، ادویات اور خوراک شامل ہے، امداد مصر کے پورٹ سعید میں پاکستانی سفیر وصول کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ سامان غزہ کے لوگوں کو ترسیل کے لیے مصری ہلالِ احمر کے سپرد کیا جائے گا، پاکستان غزہ میں اپنے بھائیوں اور بہنوں کی فوری انسانی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

اسحاق ڈار کا یہ بھی کہنا ہے کہ غزہ کے عوام سے اظہارِ یک جہتی کے لیے پاکستان ایک اور امدادی کھیپ بھیج رہا ہے، پاکستانی عوام اور حکومت کی جانب سے غزہ کے لوگوں کے لیے یہ آٹھویں امدادی کھیپ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے