کورونا

ملک میں کورونا کی تباہ کاریاں جاری، ایک ہی دن میں 105 اموات، 5 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک میں کورونا کی تباہ کاریاں جاری ہیں، ایک ہی دن میں 105 افراد کورونا کے باعث دم توڑ گئے۔ سرکاری پورٹل کے مطابق 24 گھنٹوں میں مزید 105 اموات رپورٹ ہونے کے بعد ملک میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 15 ہزار 229 ہوگئی ہے۔ دوسری جانب گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 5 ہزار 312 نئے کیسز  رپورٹ ہونے کے بعد ملک میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد  7 لاکھ 10 ہزار 829 تک جا پہنچی ہے۔ تاہم ملک میں فعال کیسز کی تعداد 69 ہزار 811 ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.6 فیصد رہی۔ این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2390 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 625789 ہوگئی ہے۔ سرکاری پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 64173 ہے اور اب تک 597 مریض انتقال کرچکے ہیں۔ اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 5097 اور 103 افراد انتقال کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 267970 ہوگئی ہے جب کہ 4521 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔ اس کے علاوہ پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 243295 ہے اور 6851 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 20097 اور ہلاکتیں 213 ہوچکی ہیں۔ جبکہ خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 96128 اور 2553 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ آزاد کشمیر میں 14069 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 391 افراد انتقال کرگئے۔

یہ بھی پڑھیں

لاڈلہ راج کی وجہ سے خیبرپختونخوا برباد ہوا، اخونزادہ چٹان

اسلام آباد (پاک صحافت) پیپلز پارٹی رہنما اخونزادہ چٹان کا کہنا ہے کہ لاڈلہ راج …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے