شرجیل میمن

وفاقی حکومت چاہے تو عمران خان کو گرفتار کرسکتی ہے۔ شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت چاہے تو الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد عمران خان کو گرفتار کر سکتی ہے، اب مزید جھوٹ کا بیانیہ نہیں چلے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ عمران خان نے ملک میں جھوٹا بیانیہ بنانے کی کوشش کی، عمران خان کو نوجوانوں کو سڑکوں پر لانے کا شوق ہے تو پہلے اپنے بیٹوں کو لائیں، وہ اپنے بچوں کو برطانیہ میں محفوظ کرکے بیٹھے ہیں، عمران خان کو تحریک چلانے کا شوق ہے تو خود اور اپنے بچوں کو سڑکوں پر لائیں۔

شرجیل میمن کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان آج بھی چاہتے ہیں کہ ملک میں انارکی پھیلے، انہوں نے غیرملکی کمپنیوں سے فنڈنگ لی، 34 غیرملکی افراد سے فنڈنگ لی، پی ٹی آئی کو چاہیے تھا الیکشن کمیشن کو ملنے والے شواہد کا دفاع کرتی، کب تک پاکستانی عوام کو بیوقوف بناتے رہیں گے، عمران خان نے عوام اور الیکشن کمیشن سے چیزیں چھپائیں، عمران خان نے غلط سرٹیفکیٹ اداروں کو فراہم کیے، آج بھی وفاقی حکومت نرمی سے کام لے رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے