پاکستان روس

تاریخ میں پہلی مرتبہ روسی کارگو بحری جہاز پاکستان پہنچ گیا

کراچی (پاک صحافت) پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایک روسی کارگو بحری جہاز کراچی بندرگاہ پر پہنچ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کرسٹل سینٹ پیٹرزبرگ نامی یہ کارگو جہاز صرف 21 دن میں روس سے پاکستان پہنچا ہے۔ جمعرات کے روز کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پر لنگرانداز ہونے والے اس روسی جہاز کو وزیر برائے بحری امور سید فیصل سبزواری نے خوش آمدید کہا۔

ذرائع کے مطابق کراچی پورٹ ٹرسٹ کے چیئرمین سیدین رضا زیدی اور روس کے قونصل جنرل آندرے وکتورو ویخ فیدروف بھی سید فیصل سبزواری کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر سید فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ آج حکومت پاکستان نے ایک انتہائی اہم کامیابی حاصل کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس سے تاجر برادری کو روسی مارکیٹس تک براہ راست رسائی حاصل ہوگئی ہے۔ اب ہم پاکستانی اشیاءبراہ راست روس کو برآمد کرسکیں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان پہنچنے والے اس روسی کارگو بحری جہاز پر 450 کنٹینرز لدے تھے۔ اس کارگو جہاز کے پاکستان آنے سے پاکستان او روس کے مابین تجارتی تعلقات ایک نئے دور میں داخل ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے