عید الفطر کب ہوگی؟ ماہرین نے پیش گوئی کردی

چاند

اسلام آباد (پاک صحافت) محکمہ موسمیات نے 31 مارچ کو عید الفطر کی پیش گوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق ماہ شوال کے چاند کی پیدائش 29 مارچ کو 3 بجکر 58 منٹ پر ہوگی جبکہ 30 مارچ اور 29 رمضان کورویت ہلال کمیٹی کااجلاس ہوگا۔

اجلاس کے وقت چاند کی عمر 27 گھنٹے ہوگی، ماہ شوال کا چاند بآسانی دیکھا جاسکے گا، غروب آفتاب اور غروب قمر کے درمیان تقریباً ایک گھنٹے کا فرق ہے، چاند ایک گھنٹے تک دیکھا جا سکے گا۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا 30 مارچ کو چاند نظر آنے کی توقع ہے، یکم شوال 31 مارچ کوہوگی، ماہ شوال کےچاند کاحتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے