عون چوہدری

عون چوہدری نوازشریف اور زرداری کیلئے جہانگیر ترین کا اہم پیغام لیکر دبئی روانہ

لاہور (پاک صحافت) عون چوہدری نوازشریف اور زرداری کیلئے جہانگیر ترین کا اہم پیغام لیکر دبئی روانہ ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دبئی روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور سابق چیف جسٹس ثاقب نثار جہانگیر ترین کے خلاف گھناونی سازش کے مرکزی کردار تھے اور ایک اہم شخصیت نے ان کے ملوث ہونے کی تصدیق کی۔

عون چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی چیئرمین نے جہانگیر ترین کو قربانی کا بکرا بنا کر اپنے اقتدار کی راہ ہموار کی، جہانگیر ترین کی ریویو پٹیشن سپریم کورٹ سے مسترد کرانے میں بھی عمران خان کا ہاتھ تھا۔

خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات کا شہر دبئی ان دنوں پاکستان کی سیاست کا مرکز بنا ہوا ہے، مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف اور پاکستان پیپلزپارٹی کی اعلی قیادت ان دنوں دبئی میں ہیں۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز سے سابق صدر آصف علی زرداری اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے دبئی میں ملاقات کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

پاکستان کو بیرونی اسپانسرڈ دہشتگردی کا سامنا ہے۔ وزیر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ بھارتی رہنماؤں کے پاکستان مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے