شہباز شریف

موجودہ دور پاکستان کا سیاہ ترین دور ہے۔ شہبازشریف

اسلام آباد (پاک صحافت) شہبازشریف کا کہنا ہے کہ موجودہ دور پاکستان کا سیاہ ترین دور ہے۔ اس وقت ملک کا ہر شعبہ تباہی و بربادی کے دہانے پر پہنچا ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی یوم صحافت کے موقع پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ جس حکومت میں آزادی صحافت کی آئینی آزادی نہ ہو، اسے جمہوریت نہیں کہا جا سکتا، معیشت اور ملک کے دیگرشعبوں کی طرح میڈیا کے لیے موجودہ دور سیاہ ترین ہے، موجودہ دور میں صحافت، سچائی اور اختلاف رائے کو سنگین جرم بنا دیا گیا ہے جو آمرانہ روش ہے۔

شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ ریاست کے چوتھے ستون کے طور پر میڈیا کو اپنا کردار ذمہ داری سے ادا کرنا ہوتا ہے، انتہائی مشکل حالات میں بھی صحافیوں نے پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو احسن انداز میں نبھایا، صحافی شدید مالی مشکلات اور پیشہ وارانہ ناموافق حالات کی دو پاٹوں والی چکی میں پس رہے ہیں۔ انہوں نے کہ آئین، جمہوریت اور شہری آزادیوں کے لیے پاکستانی میڈیا کا کردار تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا، میڈیا نہ ہو تو اہل ہوس مدعی اور منصف خود ہی بن بیٹھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے