مریم نواز

وزیراعلی پنجاب کا کینسر اسپتال قائم کرنے کا اعلان

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کینسر اسپتال قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے شعبہ صحت سے متعلق اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ غریب آدمی کو کینسر کے علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے لئے خصوصی اسپتال قائم کیا جائے گا۔ عوام کو صحت کی سہولتیں ان کی دہلیز پر دینے کے لئے پائلٹ پراجیکٹ لاہور سے شروع کیا جائے گا۔

مریم نواز نے افسران کو ہدایت کی کہ کوئی اسپتال ایسا نہ ہو جہاں ڈاکٹر، عملہ، ادویات اور مطلوبہ طبی آلات میسر نہ ہوں۔ اسپتالوں میں عوام کی رہنمائی کے لئے اردو سائن بورڈز اور فرشی ایرو لائننگ لگائے جائیں۔ وزیراعلی نے شفافیت یقینی بنانے کے لئے ہیلتھ ایڈوائزری کونسل تشکیل دینے کی بھی ہدایت کی۔

مریم نواز نے عوام کو مفت ادویات کی فوری فراہمی یقینی بنانے کی منظوری بھی دی۔ اجلاس میں ہر ضلع میں ہارٹ، کینسر اور دیگر بیماریوں کے علاج کے لئے میڈیکل سینٹر کے قیام کے لئے تجاویز کا بھی جائزہ لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے