مفتاح اسماعیل

وزیر خزانہ نے روس سے تیل خریدنے کا عندیہ دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ روس سے تیل خریدنے پر عالمی پابندیاں نہ ہوں تو پاکستان روس سے تیل خریدنے کے لئے اقدام کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ایک امریکی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگلے بجٹ میں کفایت شعاری بالخصوص ٹیکسوں میں اضافے کے اقدامات ہوں گے۔ آئی ایم ایف چاہتا ہے کہ ہم پیٹرول، ڈیزل اور بجلی کے شعبے میں سابقہ حکومت کی سبسیڈیز کو ختم کریں۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا اپنے انٹرویو میں مزید کہنا تھا کہ اگر روس سستے تیل کی پیشکش کرے اور پاکستان پر روسی تیل خریدنے کی پابندی نا ہو تو یقیناً پاکستان اس پر غور کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومت نے تیل کی خریداری کیلئے روس سے رابطہ کیا تھا، شاید پابندیاں عائد ہونے کی وجہ سے روس نے کوئی جواب نہیں دیا۔

یہ بھی پڑھیں

آصفہ بھٹو کل ایرانی خاتون اوّل کے ساتھ مصروف رہیں

اسلام آباد (پاک صحافت) ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کی اہلیہ ڈاکٹر جمیلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے