خلائی مشن

خلا بازوں کے لیے بیت الخلا کا آئیڈیادینے والوں کے لئے ہزاروں ڈالر انعام کا اعلان

کیلیفورنیا (پا ک صحافت) امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ جو بھی خلابازوں کے لئے بیت الخلا کا آئیڈیا دیگا اسے ہزاروں ڈالر انعمام دیا جائے گا۔ یاد رہے کہ اس چیلنج کے تحت شرکا کو خلابازوں کے لیے ایسا طریقہ کار کا تصور پیش کرنا ہے جس کی مدد سے وہ سرخ سیارے پر جانے والے نو ماہ کے مشن کے دوران حوائج ضروریہ سے باآسانی فراغت حاصل کرسکیں۔

تفصیلات کے مطابق ناسا کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم موجدین اور انٹرپرینیور کے لیے انوکھا مقابلہ منعقد کروا رہے ہیں جسے اگر انہوں نے پورا کردیا تو ہر فاتح کو1 ہزار ڈالر کی انعامی رقم دی جائے گی۔ یاد رہے کہ ’ویسٹ ٹو بیس چیلنج ‘ کے نام سے پیش کیے گئے اس مقابلے کے لیے چار کیٹیگریز پیش کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ ان کیٹیگریز  میں مریخ پر خلا نوردوں کے لیے فضلے، کچرے، فوم پیکیجنگ اور کاربن ڈائی آکسائیڈ پروسیسنگ کے لیے ویسٹ میینجمنٹ کا طریقہ کار وضح کرنا ہے۔ ناسا کی جانب سے یہ مقابللہ کرانے کا مقصد ایسا بیت الخلا تیار کرنا ہے جس کے ذریعے نو ماہ کے طویل عرصے کے لیے مریج پر جانے والے خلا باز فضلے کو تلف کرسکیں۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ میں ایک بہت کارآمد فیچر کا اضافہ

(پاک صحافت) واٹس ایپ کی جانب سے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک کارآمد فیچر متعارف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے