احسن اقبال

عوام پی ٹی آئی سے ایسا انتقام لیں گے کہ لوگ ق لیگ کا انجام بھول جائیں گے، احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا  ہے کہ عوام ان سے تنگ آچکے ہیں، عوام ان سے ایسا انتقام لیں گے کہ لوگ ق لیگ کا انجام بھی بھول جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے وفاقی وزیر فواد چوہدری کی پریس کانفرنس پر شدید ردعمل کا اظہار کیا، احسن اقبال کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی پوری کابینہ کرپشن اسکینڈلز کی زد میں ہے۔

واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے اپنے ردعمل میں مزید کہا کہ چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) کی تعیناتی پر مشاورت ضروری ہے۔ اگر حکومت چیئرمین نیب کی تعیناتی پر اپوزیشن لیڈر سے مشاورت کا قانون بدلتی ہے تو اس کامطلب یہ ہوگا کہ اپنے کسی ذاتی ملازم کو یہاں بٹھا کر سیاسی ایجنڈا پورا کرنا چاہتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے