شہباز شریف

شہباز شریف کا تحریک انصاف کو سیاسی طور پر دفن کرنے کا اعلان

راولپنڈی (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو سیاسی طور پر دفن کرنے کااعلان کر دیا۔ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم نے ملک کو تباہ کر دیا ہے، اگر 2023 میں شفاف الیکشن ہوئے تو ہم پی ٹی آئی کو سیاسی طور پر دفن کر دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق  راولپنڈی میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ 3 سال پہلے سلیکٹڈ وزیراعظم کو سلیکٹ کروا کے پاکستان کی تباہی کروائی گئی۔ تمام اداروں سے مطالبہ ہے کہ اس قوم کو ہر صورت 2023 میں شفاف الیکشن مہیا کرنے ہوں گے۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کنونشن سے خطاب کے دوران مزید کہا کہ ایک کروڑ نوکریاں دینے کا دعویٰ کرنے والوں نے لاکھوں لوگوں کو بے روزگار کردیا۔ شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ جن کنٹونمنٹ بورڈز میں پی ٹی آئی کا جنم ہوا، عوام نے یہاں سے ان کا صفایا کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے