ٹوئٹر

ٹوئٹر پر نئے فیچرز کی آزمائش کا آغاز

نیو یارک (پاک صحافت) مائیکرو بلاگنگ کی معروف ویب سائٹ ٹوئٹر نے نئے فیچرز کی آزمائش کا آغاز کر دیا ہے، بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر نے چند نئے فیچرز کی آزمائش شروع کردی ہے جس سے تصاویر کو دیکھنے کا طریقہ بہتر ہوجائے گا۔ کمپنی کے مطابق یہ فیچر بہت جلد صارفین کے لئے دستیاب ہوں گے۔ اس نئے فیچر کے بعد پوری تصویر ٹویٹ میں نظر آئے گی اور کلک کر کے اسے اوپن کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق ٹویٹر سپورٹ کی جانب سے مختلف ٹویٹس میں بتایا گیا کہ کمپنی کی جانب سے بڑی تصاویر اور 4 کے اپ لوڈ کو آئندہ چند ہفتوں میں ٹیسٹ کیا جائے گا۔ آئی او ایس اور اینڈرائیڈ میں ایک ٹیسٹ میں جب صارفین ایک تصویر ٹویٹ کرے گا تو کمپوزر میں نظر آئے گا کہ ٹائم لائن میں وہ فوٹو کیسے نظر آئے گی۔ ذرائع کے مطابق فی الحال یہ فیچرز آزمائشی مراحل سے گزر رہے ہیں اور کب تک تمام صارفین کو دستیاب ہوں گے، یہ کہنا مشکل ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل فروری کے اختتام پر بھی کمپنی نے متعدد نئے فیچرز متعارف کروانے کا بھی اعلان کیا تھا، کمپنی کی جانب سے بہت جلد متعدد نئے فیچرز بشمول کمیونٹیز، ٹپنگ اور اکاؤنٹ سبسکرپشن فیچر سپر فالوز کے بارے میں بتایا گیا۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ ایکسپلورنگ فیچرز ایسے انفلوائنسرز اور کریٹیئرز کے لیے مددگار ہوگا جو ٹویٹر فالوونگ سے آمدنی حاصل کرنا چاہتے ہیں، جس کے لیے ٹپنگ اور سپر فالوز جیسے فیچرز کا اضافہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ میں ایک حیرت انگیز فیچر متعارف، استعمال کا طریقہ بھی جانیں

(پاک صحافت) میٹا نے واٹس ایپ میں ایک حیرت انگیز فیچر کا اضافہ کیا ہے۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے