مریم اورنگزیب

الزامات لگانے والا شخص ذہنی توازن کھو بیٹھا ہے، مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے  پی ٹی آئی چیئرمین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ الزامات لگانے والا شخص ذہنی توازن کھو بیٹھا ہے، بشری بی بی کہتی ہے کوئی مجھ پر الزام لگائے تو اسے غدار بنا دو، چار سال قانون کو استعمال کر کے  سیاسی انتقام لینے والاشخص آج بھی الزامات لگاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت تمام شعبے تباہ کرتی رہی، 90 دن میں کرپشن ختم کرنے کا خواب دکھا کر بھاگ گئے۔  مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ چار سال میں یہ ایک روپے کا بھی ریلیف نہیں دے سکے، انہوں نے آٹے کی قیمت 35 روپے سے 100 روپے کر دی۔

واضح رہے کہ مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کے دوران مزید کہا کہ 90 دن میں کرپشن ختم کرنے کے دعوے دار نے تاریخی کرپشن کی، گزشتہ حکومت میں  سرکاری افسروں کی ٹرانسفر پر پیسے لیے جاتے تھے، اصل میں فرح خان  وزیراعلیٰ کے عہدے پر فائز تھی۔ نے کہا کہ کپتان کے وسیم اکرم پلس  نے ہر شعبے میں چوری کی اور ڈاکا ڈالا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے