ناصر حسین شاہ

فرعونیت صرف عمران خان میں نہیں بلکہ فواد چوہدری بھی دماغی توزن کھو بیٹھے ہیں۔ ناصر حسین شاہ

کراچی (پاک صحافت) ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ فرعونیت صرف عمران خان میں نہیں بلکہ فواد چوہدری بھی دماغی توزن کھو بیٹھے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کا شہید بھٹو سے کیا مقابلہ؟ کہاں راجہا بھوج کہاں گنگوا تیلی۔ انہوں نے شہید ذولفقار علی بھٹو کے کارنامے گنواتے ہوئے کہا کہ اسلامک بم، اسلامک بینک، اسلامی سربراہی کانفرنس، 73 کا متفقہ آئین اور ایسے کئے کارنامے شہید بھٹو کے سر ہیں۔

ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان کا کیا کارنامہ ہے؟ سیاسی ناکامی، معاشی تباہی اور اخلاقی پستی!۔ جہاں تک شہرت کی بات ہے تو قائداعظم کے بعد اس خطے میں شہید بھٹو سے زیادہ کسی کو شہرت حاصل نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ جب شہید ذولفقار علی بھٹو کو پھانسی ہوئی تھی تو لوگوں نے ان سے محبت میں خود کو سوئیاں چبھوئی تھیں۔ محب وطن لوگ کہتے ہیں وطن یا کفن لیکن پی ٹی آئی نے وطن دشمنی میں تمام حدیں پار کردیں، فواد چوہدری جیسے خود فریبی کا لشکر نہ صرف خود سیاسی موت مرے گا بلکہ عمران خان کو بھی لے ڈوبے گا۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے