عظمی بخاری

عوام نے جو بھی فیصلہ سنایا ہے اُسے خندہ پیشانی سے قبول کرنا چاہیے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ عوام نے جو بھی فیصلہ سنایا ہے اُسے خندہ پیشانی سے قبول کرنا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما عظمی بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2013 کے انتخابات کے بعد 35 پنکچرز کا بہانہ گھڑ کر دھرنا دیا گیا۔ اس دھرنے کے نتیجے میں عوام سمیت سبھی کے لیے مشکلات پیدا ہوئیں۔ پری پول پروپیگنڈا کے خلاف ہم ایف آئی اے سے رجوع کریں گے۔ مل کر ساتھ چلنا قومی ضرورت ہے۔

عظمی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ بلا جواز احتجاج اور دھرنے دینے سے ملک کو نقصان پہنچتا ہے، سیاسی عمل متاثر ہوتا ہے اور معاشی سرگرمیاں بھی بری طرح متاثر ہوتی ہیں۔ کچھ لوگ فتنہ و فساد سے کسی صورت باز نہیں آرہے۔ لازم ہوچکا ہے کہ ملک کی خاطر امن کے قیام کی راہ ہموار کی جائے۔ ملک مزید فتنہ و فساد کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے کہا کہ 2018 کے الیکشن میں بھی ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا۔ یہ سب کچھ جمہوریت کو شدید نقصان پہنچانے والا عمل ہے۔ میٹھا میٹھا ہپ ہپ کڑوا کڑوا تھو تھو کے مصداق کچھ لوگوں کو صرف جیت اچھی لگتی ہے۔ ہار ان سے برداشت نہیں ہو پاتی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے