خورشید شاہ

عوام مہنگائی سے پریشان ہیں اور ہمارا مارچ مہنگائی کیخلاف ہے۔ خورشید شاہ

سکھر (پاک صحافت) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک بھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری سے عوام شدید پریشان ہیں اور ہمارا لانگ مارچ بھی مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی جنگ تو ہمیں کرنی چاہیے لیکن ہم آئینی جدوجہد کرنے جارہے ہیں۔ اپوزیشن میدان میں اترے گی اور عوامی مسائل کے حوالے سے احتجاج کرے گی۔

خورشید کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا لانگ مارچ مکمل طور پر پرامن ہوگا کیونکہ ہم توڑ پھوڑ یا جلاؤ گھیراؤ نہیں کرنے جارہے ہیں۔ عمران خان جس کو نااہل وزیر خارجہ کہتے ہیں وہ لانگ مارچ کرنے جارہے ہیں، یہ وزیراعظم عمران خان ہی نااہل ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے