حسن مرتضی

عوام غریب ہورہی اور وزیراعظم کا ٹیکس ڈبل ہورہا ہے۔ حسن مرتضی

لاہور (پاک صحافت) حسن مرتضی کا کہنا ہے کہ گزشتہ چار سال سے ملک بھر کی عوام غریب ہوتی جارہی ہے جبکہ وزیراعظم عمران خان کا ٹیکس ڈبل ہوتا جارہا ہے پتا نہیں وہ ایسا کونسا کاروبار کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکریٹری حسن مرتضی نے لاہور میں محکمہ صحت کے ملازمین کے دھرنے میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی محکمہ صحت کے ملازمین کیساتھ ہے۔ ہم نے ملازمین کی تنخواہوں میں 138 فیصد اضافہ کیا تھا اور لوگوں کو نوکریاں دی تھیں، پیپلزپارٹی پر لوگوں کو نوکریاں دینے مقدمات درج کیے جاتے ہیں۔

حسن مرتضی کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے حکومت کے لوگوں کو نوکریوں سے نکالنے کے فیصلوں کو عدالتوں میں چیلنج کیا ہے، اس نااہل وزیراعظم و بے توقیر وزیراعلیٰ نے ملک کو تباہ کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کہتے ہیں میں بھی باہر نکلوں گا، دعویٰ کرتا ہوں اگر عمران خان بغیر پروٹوکول سڑکوں پر نکلے تو لوگ ان کے کپڑے پھاڑ دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے