مولانا فضل الرحمن

عمرانی فتنے کا علاج حکیم ثناءاللہ بہتر جانتے ہیں۔ مولانا فضل الرحمن

چارسدہ (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ عمرانی فتنے کا علاج کرنا حکیم ثناءاللہ بہتر جانتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف اپنی حدود میں رہے، ہم دھمکیوں سے نہیں ڈرتے ہم وہ ہیں جو دوسروں کو دھمکیاں دیا کرتے ہیں۔ آج کوئی ہمیں دھمکی سے ڈرائے یہ ممکن ہی نہیں ہے۔

مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ یہ تلوے گرم زمین پر رکھنے والے تلوے نہیں، یہ وہ تتلیوں کے پر ہیں جو گرم ہوا میں جلتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکنوں میں اسلام آباد آنے کی صلاحیت ہی نہیں، ان کا علاج کرنا حکیم ثنا اللہ کو آتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے