امتیاز شیخ

عوام دشمن حکومت نے مہنگائی کا ایک اور وار کر دیا، امتیاز شیخ

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام دشمن حکومت نے مہنگائی کا ایک اور وار کر دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ توانائی سندھ امتیاز شیخ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر جاری کیئے گئے بیان میں کہا ہے کہ بجٹ کے آفٹر شاکس عوام کو لگنا شروع ہو چکے ہیں، 15 دن میں دوسری مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ناقابلِ برداشت ہے۔

واضح رہے کہ وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ کا مزید کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔ انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اس اضافے کو فوری واپس لیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ احسن اقبال

شکرگڑھ (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے