علی مردان ڈومکی

عوام بلاخوف اپنا حق رائے دہی استعمال کریں، مکمل تحفظ فراہم کریں گے۔ وزیراعلی بلوچستان

کوئٹہ (پاک صحافت) وزیراعلی بلوچستان کا کہنا ہے کہ عوام بلاخوف اپنا حق رائے دہی استعمال کریں، مکمل تحفظ فراہم کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعلی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کی زیر صدارت بلوچستان اپیکس کمیٹی کا 15 واں اجلاس ہفتے کو چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا، جس میں کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان، نگراں وزیر داخلہ میر زبیر خان جمالی، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ زاہد سلیم سمیت اعلٰی صوبائی سول و عسکری حکام اور ڈویژنل کمشنرز نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیراعلی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ صوبے میں پر امن انتخابات کے انعقاد کے لیے انتظامی حکمت عملی مرتب کرلی گئی ہے، الیکشن کے دوران حساس مقامات پر بحالی امن کے لیے پولیس اور لیویز کی معاونت کے لیے پاک فوج اور ایف سی کے جوان بھی موجود ہوں گے، 28 پولنگ اسٹیشنوں پر انتخابی سامان کی ترسیل روڑ کے ذریعے جبکہ 8 پولنگ اسٹیشنوں پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہوگی، حساس پولنگ اسٹیشنوں پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات کے دوران پولیس اور لیویز فورس کی تعیناتی کا ابتدائی میزانیہ جاری کردیا گیا ہے، نارمل پولنگ اسٹیشنوں پر سیکیورٹی ضروریات کے لیے لائن ڈیپارٹمنٹس اور ریٹائرڈ سیکیورٹی اہکاروں کو طلب کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے تاکہ سیکیورٹی کی تعیناتی کو یقینی بنایا جاسکے، اس کے علاوہ پولیس ایکٹ کے تحت انتخابات کے لیے مختصر المدتی افرادی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کا اعلان کردیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے