حمزہ شہباز

عوامی مینڈیٹ چوری کرنے والوں کو کٹہرے میں کھڑا کریں گے۔ حمزہ شہباز

لاہور (پاک صحافت) حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ عوامی مینڈیٹ کو چوری کرکے دھاندلی کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کردیں گے۔ ڈسکہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی تو ملوث افسران کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے نائب صدر اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ افسران اور عملہ ڈسکہ ضمنی انتخاب کو آئین اور قانون کے مطابق صاف و شفاف بنانے کی کوشش کریں۔ حکومت کی جانب سے دھاندلی کا حکم ملے تو اسے ماننے سے انکار کیا جائے۔

حمزہ شہباز کا مزید کہنا ہے کہ انتخابی ووٹ اور ڈبے کے ساتھ کھلواڑ عوام اور پاکستان کے ساتھ کھلواڑ کے مترادف ہو گا۔ الیکشن کمیشن سے درخواست ہے کہ کاؤنٹر فائلز کی کڑی نگرانی کی جائے۔ ان شاء اللّٰہ 10 اپریل کو ایک بار پھر ڈسکہ کے عوام کی فتح کا سورج طلوع ہو گا۔ عوام ووٹ کے ذریعے مہنگائی اور بے روزگاری کے ظلم کو مسترد کر دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے