آصف زرداری

عوامی حق حاکمیت کے معاملے میں کوئی سودے بازی قبول نہیں۔ آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) آصف زرداری کا کہنا ہے کہ عوامی حق حاکمیت کے معاملے میں پیپلزپارٹی کسی قسم کی سودے بازی قبول نہیں کرے گی اور نہ ہی خاموش رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلزپارٹی کے 54 ویں یوم تاسیس کے موقع پر جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اپنے بانی کے فلسفے اور منشور پر ثابت قدم ہے جبکہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید نے ملک میں پارلیمانی نظام کے لیے جدوجہد کی تھی اور ملک کو پارلیمانی نظام دیا تھا۔

آصف زرداری کا مزید کہنا ہے کہ بااختیار پارلیمنٹ اور عوام کے حق حاکمیت پر کوئی سودے بازی نہیں کریں گے اور اس سوچ کو شکست دیں گے جو جمہوریت سے نفرت کرتی ہے، اسلام ہمارا دین ہے، سوشلزم ہماری معیشت ہے، جمہوریت ہماری سیاست ہے اور طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی جب بھی اقتدار میں آئی عوام کی طاقت اور ووٹ سے آئی جبکہ اس لیے ہماری ترجیح صرف عوام کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنے پر مبذول رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے