شاہد خاقان عباسی

پی ٹی آئی حکومت مکمل ناکام، فوری انتخابات کرائے جائیں۔ شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (پاک صحافت) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت ہر حوالے سے مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔ عوام کو نجات دلانے کے لئے فوری اور شفاف انتخابات کرائے جائیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت تیس سے زیادہ کمیشن بنا چکی ہے مگر کوئی رپورٹ سامنے نہیں آتی، حکومت نے جس چیز پر پردہ ڈالنا ہو اس پر کمیشن بنا دیتی ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ حکومتی چوری پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے، تین سال ہوگئے قرضہ کمیشن کی رپورٹ سامنے نہیں آئی۔ شوگر کمیشن بنا تو چینی 53 روپے کلو تھی، آج 150 پر پہنچ گئی، عوام پریشان ہیں، روز بروز مہنگائی میں اضافہ ہورہا ہے، آئی ایم ایف معاہدے سے مہنگائی کا نیا سیلاب آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں

فواد چوہدری

فواد چوہدری کو 9 مئی کے مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحفات) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو 9 مئی کے مقدمات میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے