اللہ تعالی کے فضل اور پنجاب حکومت کی شبانہ روز محنت سے یومِ عاشور پُرامن گزرا، محسن نقوی

لاہور (پاک صحافت) نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالی کے فضل اور پنجاب حکومت کی شبانہ روز محنت سے یومِ عاشور پُرامن گزرا۔ انہوں نے کہا کہ پُرامن طریقے سے عشرۂ محرم الحرام کے اختتام پزیر ہونے پر اللہ تعالی کے حضور سر بسجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے جاری بیان میں کہا کہ سیکیورٹی انتظامات پر صوبائی وزراء، انتظامیہ، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو شاباش پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں پُرامن ماحول میں مجالس اور جلوس منعقد ہوئے۔

واضح رہے کہ محسن نقوی نے جاری بیان میں مزید کہا کہ ہ بھائی چارے اور بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ میں علماء کرام کا کردار قابلِ ستائش رہا۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ قیامِ امن کے لیے تمام مکاتبِ فکر کے علمائے کرام کی کاوشوں کو سراہتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے