ناصر حسین شاہ

پی ٹی آئی والے فیٹف پر کریڈٹ لیتے ہیں مہنگائی کا نہیں، ناصر شاہ

کراچی (پاک صحافت) وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے ایف اے ٹی ایف کی جانب سے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کے معاملے پر کہا کہ پی ٹی آئی والے فیٹف پر کریڈٹ لیتے ہیں مہنگائی کا نہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ فیٹف کامیابی میں سب کا کردار ہے، یہ جہاد کی باتیں کرتے تھے، انکا جہاد حصول اقتدار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے جتنے بلدیاتی نمائندے جیت چکے اتنے مخالفین نے کھڑے نہیں کیے۔

واضح رہے کہ ٹوئٹر پیغام میں وزیر بلدیات سندھ نے کہا کہ ہمارے بہت سے بلدیاتی نمائندے بلامقابلہ منتخب ہوچکے، مخالف امیدواروں کو اغوا کرنے کے الزامات بےبنیاد ہیں۔ناصر حسین شاہ نے کہا کہ لوگوں نے انکو پہچان لیا ہے، یہ حکومت میں تھے تو سب ٹھیک تھا، پہلے اداروں کی تعریفیں کرتے تھے اب انکو برے لگ رہے ہیں، پانی چوری کے خلاف آپریشن میں بہت کامیابی ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے