یوٹیوب

یوٹیوب ڈیسک ٹاپ ورژن میں کمنٹس کا حصہ تبدیل کرنے پر غور

کیلیفورنیا (پاک صحافت) یوٹیوب کے ایک اعلیٰ درجے کے ملازم نے کہا ہے کہ یوٹیوب ڈیسک ٹاپ ورژن میں کمنٹس کا حصہ تبدیل کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔ جب ویڈیو کو مناسب درجے تک کھولا جائے تو کمنٹس نیچے کی بجائے دائیں جانب دکھائی دیتے ہیں ۔ شاید آپ کو یاد ہوگا کہ لائیواسٹریمنگ کے کمنٹس بھی اسی طرح سامنے آتے رہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اس وقت بھی یوٹیوب ڈیسک ٹاپ پر لوگوں کے کمنٹس اور ردِ عمل ویڈیو کےنیچے ظاہر ہوتے ہیں لیکن لگتا ہے کہ یوٹیوب اس جگہ سے مطئین نہیں اور یوں اس میں بنیادی تبدیلیوں پر غور کررہا ہے ۔ بظاہر یوں لگتا ہے کہ خود یوٹیوب ڈیسک ٹاپ انٹرفیس میں بھی بڑی تبدیلیاں لانے پر غور کررہا ہے۔ بعض تجزیہ نگاروں کے مطابق اس تبدیلی کا براہِ راست تعلق مونیٹائزیشن سے بھی ہوسکتا ہے اور یہ تبدیلی ٹک ٹاک کی تبدیلیوں کے تحت کی گئی ہے۔

واضح  رہے کہ یوٹیوب نے اس کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوزر انٹرفیس میں کی گئی بنیادی تبدیلیوں کا مرکز ناظرین کو ایک نیا تجربہ فراہم کرنا ہے کیونکہ ڈیسک ٹاپ کے تبدیل شدہ ورژن کے تحت انہیں ویڈیو چھوڑ کر کمنٹس پڑھنے کے لیے نیچے اسکرول کرنے کی ضرورت نہ ہوگئی بلکہ ویڈیو کے ساتھ ساتھ ہی کمنٹس پڑھے جاسکیں گے۔ یوٹیوب سے وابستہ ماہرین کہتے ہیں کہ اس سے کمنٹس زیادہ ملیں گے اور لوگ اپنے ردِ عمل سے آگاہ کرسکیں گے تاہم یوٹیوب کے موبائل ورژن اور ایپ میں بھی کئی طرح کی تبدیلیاں متوقع ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ٹک ٹاک

ٹک ٹاک میں اے آئی اواتار کے فیچر پر کام جاری

(پاک صحافت) ٹک ٹاک کی جانب سے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) پر مبنی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے