عطا تارڑ

عمران نیازی کو ججز کا سہارا لے کر سیاست کرنے کی اجازت نہیں دینگے۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عمران نیازی کو ججز کا سہارا لے کر سیاست کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک سیاسی جماعت کو جلسہ کرنے کے لیے ہائیکورٹ کا احاطہ مہیا کیا گیا، عمران خان نے عدالت کے احاطے میں ڈرامہ کیا۔ عمران خان نے پلان کرکے عدالت کے باہر لوگ اکٹھے کیے تاکہ کسی اور مقدمے میں گرفتار نہ کرلیا جائے۔

عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ گرفتاری سے اتنا ڈرتے ہیں کہ لوگوں کے جمع ہونے پر عدالت میں پیش ہوئے، ہائیکورٹ کے احاطے میں پہلے کبھی ایسی صورتحال نہیں دیکھی، عمران خان کی پیشی کے لیے منظم منصوبہ بندی کی گئی، اسٹیج اور مائیک کی کمی تھی ورنہ پورا جلسہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ غلطیاں انہوں نے کیں اور خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے، ججز کا سہارا لے کر سیاست کرنے کی اجازت نہیں دینگے، عدلیہ کو بھی غیرجانبداری کا ثبوت دینا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے