سراج الحق

حکومت مکمل طور پر بے بس ہوچکی ہے، سراج الحق

لاہور (پاک صحافت) جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کو ناکام ترین حکومت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت مکمل طور پر بے بس ہوچکی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دیہاڑی دار مزدوروں کیلیے سرکار کے دروازے ،آنکھیں اور کان بند ہیں۔ حکومت صرف میڈیا پر پروپیگنڈا کررہی ہے مگرمحض پروپیگنڈا سے لوگوں کا پیٹ نہیں بھرسکتا۔

تفصیلات کے مطابق سراج الحق نے ملکی کی موجودہ صورت حال پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو خوب آڑے ہاتھوں لیااور انہوں نے مطالبہ کیا  کہ حکومت رمضان کے مبارک مہینے میں ریاست مدینہ کا اپنا وعدہ پورا کرے، حکومت کی یوٹرنزسے ہر طبقہ پریشان ہے۔ لوگوں کے کاروبار ختم ہوکر رہ گئے ہیں ،عام آدمی بری طرح پس کررہ گیا ہے۔

واضح ہے کہ سراج الحق نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ہر طرف ایک مایوسی ،خوف اور ناامیدی کی کیفیت ہے لیکن حکمران اس ساری صورتحال پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ حکومت نے بارہ سو ارب روپے کے جس امدادی پیکیج کا اعلان کیا تھا اگر اس کو استعمال کیا گیا ہوتا تو آج ہسپتالوں کی یہ صورت حال نہ ہوتی۔ عوام کی پریشانیوں اور مشکلات کو دور کرنے کیلیے حکومت کو اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے