امتیاز شیخ

عمران نیازی اور ان کی کابینہ کے اراکین سابق ہوچکے ہیں، امتیاز شیخ

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور  وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ عمران نیازی اور ان کی کابینہ کے اراکین سابق ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام یکم رمضان المبارک کے دن ظالم حکومت سے نجات پر سجدہ شکرانہ ادا کریں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے اپنے جاری کردہ بیان میں وفاقی وزیر فواد چوہدری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ا یک دن کا وزیر قانون وہ کام کررہا ہے جس پر نیازی کو ہمیشہ کے لئے پچھتانا پڑے گا۔ امتیاز شیخ نے مطالبہ کیا کہ اعلیٰ عدالتیں ایک دن کے وزیر قانون کے غیر قانونی اقدام کا فوری نوٹس لیں۔

واضح رہے کہ جاری بیان میں صوبائی وزیر توانائی  امتیاز شیخ نے کہا کہ ہم نے ان کے ذہنی علاج معالج کے لیے حیدرآباد کے گدوبندر ہاسپٹل میں کمروں کی صفائی شروع کروا دی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران نیازی اور ان کی کابینہ کے اراکین سابق ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے