مریم اورنگزیب

عمران صاحب عوام کو نہ سستی روٹی دے سکے ، نہ ہی دوائی، مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم عمران خان پر ظنز کے نشتر چلا دیئے، مریم اورنگزیب نے ملک بھی بڑھتی مہنگائی پر وزیر اعظم عمران خان کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب عوام کو نہ سستی روٹی دے سکے ، نہ ہی دوائی دے سکے۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے جاری اپنے بیان میں کہا کہ عمران صاحب نے12 ویں دفعہ دوائی کی قیمتیں اوسطا 50 فیصد بڑھائیں، دوائی چوری میں پکڑے گئے وزیر کو عمران صاحب نےاین آر او دے دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران صاحب 3 سال میں ادویات کی قیمتوں میں 500 فیصد اضافہ کرچکے، کوئی شرم، کوئی حیا؟

واضح رہے کہ مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ عمران صاحب نے جان بچانے والی دوائیں بھی مزید مہنگی کردیں، کینسر کے مریضوں سے دوائی پہلے ہی چھین لی،واہ رے نیا پاکستان؟ شوگر کے مریضوں کی دوائی اور انسولین میں ظالمانہ اضافہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کا معائنہ کریں کیونکہ عمران صاحب کا عوام سے تو کوئی سروکار ہے ہی نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے