اسعد محمود

جس عالمی پلان کے تحت عمران خان کو مسلط کیا گیا اب بے نقاب ہوچکا۔ اسعد محمود

اسلام آباد (پاک صحافت) اسعد محمود کا کہنا ہے کہ جس عالمی پلان کے تحت عمران خان کو مسلط کیا گیا اب وہ بے نقاب ہوچکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو اسلامی نظریاتی سوچ رکھنے والی ریاست کو تباہ کرنے کے لئے لایا گیا، اس شخص کو کس نے حق دیا ہے کہ وہ ملکی اداروں کی توہین کرے؟ اس شخص کو کس نے حق دیا ہے کہ وہ ملک کی تمام بڑی جماعتوں کے قائدین کو چور کہے؟۔

مولانا اسعد محمود کا مزید کہنا تھا کہ جب عمران خان پر حملہ ہوا تو سب نے مذمت کی لیکن پھر بھی کبھی کہتا ہے کہ وزیراعظم قتل کا ذمہ دار ہے اور کبھی کہتا ہے کہ وزیر داخلہ کبھی ایک جرنیل کا نام لیتا ہے۔ پی ٹی آئی کے قائدین خود عمران خان پر حملے کو مشکوک بنارہے ہیں۔ جو جو بھی عمران خان کی تیمار داری کرنے جاتا ہے ہر ایک الگ الگ بیان دیتا ہے، کوئی ایک کوئی دو کوئی تین کوئی چار اور کوئی گولی کے ٹکڑے لگنے کی بات کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سیکیورٹی فورسز

ڈیرہ اسماعیل خان میں فائرنگ سے 5 کسٹم اہلکاروں سمیت 6 جاں بحق

ڈی آئی خان (پاک صحافت) نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 5 کسٹم اہلکار جاں بحق …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے