مریم نواز

چوہدری شجاعت کا سیاسی فیصلہ ان کی جمہوری مثبت سوچ کی دلیل ہے۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین جیسے زیرک سیاستدان کا سیاسی فیصلہ ان کی جمہوری اور مثبت سوچ کی دلیل ہے۔ ان کا کردار ناقابل فراموش ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ فتنہ خان نے اپنے اقتدار کے لیے نا صرف چوہدری خاندان میں پھوٹ ڈلوائی بلکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی رو سے پرویز الٰہی کی سپیکر شپ اور سیٹ بھی چھین لی۔

مریم نواز کا مزید کہنا ہے کہ یہ شخص جہاں جاتا ہے نحوست پھیلاتا ہے، چوہدری شجاعت صاحب نے دباؤ کے باوجود اصولی فیصلہ کیا اور اپنی عزت اور توقیر میں اضافہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ جنگ عوام کے حقیقی مینڈیٹ کی، جمہوریت اور آئینی تقاضوں کی، فسادیوں، فاشستوں اور آمرانہ سوچ رکھنے والوں کے درمیان ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے