خورشید شاہ

عمران خان کے پاس جھوٹ بولنے کے سوا کوئی راستہ نہیں، خورشید شاہ

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے وزیر اعظم عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جھوٹ بولنے کے سوا انکے پاس کوئی راستہ نہیں۔ خورشید شاہ کاکہنا ہے کہ یہ پاکستان کو غلامی کی طرف لیکر جارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  اپوزیشن کی حکمت عملی ہے کہ پاکستان کو ان حالات سے بچایا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ  آج ترمیمی بل ایوان میں آئیگا، اپوزیشن لیڈر اور زرداری صاحب بھی آجائیں گے، ڈیل اور تبدیلیاں اس ملک میں ہوتی رہتی ہیں۔

واضح رہے کہ سید خورشید شاہ نے یہ بھی کا کہا کہ ملک کو مزید مقروض ہونے سے بچایا جائے۔ عمران خان  راگ الاپتے ہیں کہ گزشتہ حکومتوں کی وجہ سے قرض لئے، قرضے کم ہونے کے بجائے 41 ارب ہزار تک پہنچ چکے ہیں، ماضی کی حکومتوں  نے ملکر 24 ہزار ارب قرضہ لیا، جھوٹ بولنے کے سوا انکے پاس کوئی راستہ نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے