عظمی بخاری

بشری بی بی واحد قیدی ہیں جو اپنے ہی بیڈ روم میں قید ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ شری بی بی واحد قیدی ہیں جو اپنے ہی بیڈ روم میں قید ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے عمران خان کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ بیوی کہہ رہی ہارپک کے قطرے کھانے میں ملائے شوہر کہہ رہے زہر دیا گیا۔ پہلے دونوں میاں بیوی فیصلہ کر لیں اصل موقف کیا دینا ہے۔ بانی پی ٹی آئی تین مقدمات میں سزا یافتہ مجرم ہیں پھر بھی ان کو بکرے اور دیسی مرغیاں کھانے کو مل رہی ہیں۔ دونوں میاں بیوی جیل میں نہیں پھپو اور خالہ کے گھر میں آئے ہیں۔

عظمی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز کو تو بی کلاس کی آفر ہوئی لیکن انہوں نے کہا میں عام قیدیوں کی طرح رہنا چاہوں گی۔ میاں نوازشریف، شہبازشریف، مریم نواز جن حالات میں جیلوں میں رہے آج تک شکایت نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ خان صاحب زہر دینے والی بات مت دھرائیں، کیونکہ آپ کو یاد ہوگا میاں نوازشریف کے ساتھ آدھی رات کو نیب آفس میں کیا ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفی دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے