اکبر ایس بابر

عمران خان کے پاس اب وزیر اعظم رہنے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں ، اکبر ایس بابر

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان  تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف رکن اکبر ایس بابر نے  وزیر اعظم عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے پاس اب وزیر اعظم رہنے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہ غیر ملکی فنڈنگ کیس ایک میگا فنڈنگ اسکینڈل ہے، یہ افراد استعفیٰ دیں، ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق  پی ٹی آئی کے منحرف رکن اکبر ایس بابر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سات سال سے پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس چل رہا ہے،  اسٹیٹ بینک سے پی ٹی آئی کا ریکارڈ اسکروٹنی کمیٹی کے پاس آیا، اسٹیٹ بینک ریکارڈ پہلے ہم سے خفیہ رکھا گیا، اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ پر پی ٹی آئی نے جواب دینے میں ڈھائی ماہ لگا دیئے۔

واضح رہے کہ ایکبر ایس بابر نے مزید کہاکہ پی ٹی آئی نے کہا کہ یہ 11 اکاؤنٹس غیرقانونی انداز سے کھولے گئے، 23 ملین روپے رقم ان اکاؤنٹس میں تھی، یہ اکاؤنٹس کن لوگوں نے کھولے؟ یہ اکاونٹس اسد قیصر، شاہ فرمان نے کھولے، یہ اکاونٹس احسن رشید، محمود رشید، سیما ضیاء، جہانگیر رحمٰن نے کھولے۔ یہ اکاونٹس نعیم الحق مرحوم ، ظفر الحق نے کھولے، ان لوگوں نےجو اکاؤنٹس کھولے ان سے پی ٹی آئی نے لاتعلقی ظاہر کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے