بلاول بھٹو

عمران خان کے آمرانہ رویوں سے صوبوں میں احساس محرومی جنم لے رہا ہے، بلاول بھٹوزرداری

نواب شاہ (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے  نواب شاہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پارٹی عہدیداران، اراکین اسمبلی اور کارکنان سے ملاقاتیں کیں۔اس موقع  پی پی چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کا کہنا تھاکہ  سندھ کو منظم منصوبہ بندی کے تحت دیوار سے لگایا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلاول ہاؤس نواب شاہ میں پارٹی عہدیداران سے ملاقات کے دوران  سندھ کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔  ذرائع کے مطابق اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ  کسی بھی صوبے کے عوام کے ساتھ امتیازی سلوک برداشت نہیں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ  پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے آمرانہ رویوں سے تمام صوبوں میں احساس محرومی جنم لے رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ملکی صورتحال کو بھانپ رہے ہیں، عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے