رانا ثناء اللہ

شیریں مزاری کا بیان قابل مذمت اور لاقانونیت کی انتہا ہے، رانا ثناء اللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے پی ٹی آئی کی رہنماڈاکٹر شیری مزاری کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ شیریں مزاری کا بیان قابل مذمت اور لاقانونیت کی انتہا ہے۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ پولیس افسران کے خلاف جھوٹ بول کر عوام کو اُکسانا جرم ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ شیریں مزاری کے ٹوئٹ پر قانونی کارروائی کریں گے، پی ٹی آئی رہنما کا بیان قانونی کارروائی کےلیے ایف آئی اے کو بھجوادیا ہے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر پولیس سمیت اداروں کے خلاف پراپیگنڈے اور جعلی وڈیوز پر آپریشن کلین اپ کریں گے۔ رانا ثناء اللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ فرض شناس افسران اور پولیس کے خلاف دہشت پھیلانا اور عوام کو بھڑکانا جرم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فارن ایجنٹ ریاست کے خلاف کھل کر سامنے آچکے ہیں، انجام کو پہنچائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے