شرجیل میمن

انتخابات میں بھرپور کامیابی کیساتھ پیپلزپارٹی پورے ملک میں حکومت بنائے گی۔ شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ انتخابات میں بھرپور کامیابی کیساتھ پیپلزپارٹی پورے ملک میں حکومت بنائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے ایسا سسٹم بنایا ہے جو حکومت کے ختم ہونے سے متاثر نہیں ہوگا۔ ایسا سسٹم بنایا ہے کہ نگراں حکومت آکر اسے روک نہیں سکتی، سندھ حکومت کے تمام منصوبے چلتے رہیں گے۔

شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ نئی الیکٹرک بسوں کے لیے 35 کلومیٹر طویل روٹ شروع کیا، بسوں کے نئے روٹ کا آغاز بھی کردیا ہے۔ بلاول بھٹو کی ہدایت پر خواتین کو بااختیار کیا جارہا ہے، حکومت کی مدت پوری ہونے والی ہے، آخری عشرہ چل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کی جانب سے دنیا کا سب سے بڑا ہاوسنگ پروجیکٹ شروع کیا گیا ہے، مختلف علاقوں میں لوگوں کو گھر بنا کردے رہے ہیں اور زمین بھی دے رہے ہیں۔ 21 لاکھ لوگوں کو گھر اور مالکانہ حقوق ملیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے