سعید غنی

سندھ میں تمام تعلیمی ادارے تاحکم ثانی بند رہیں گے۔ وزیرتعلیم

کراچی (پاک صحافت) وزیر تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ سندھ میں تمام تعلیمی ادارے تاحکم ثانی بند رہیں گے۔ فی الحال صوبے میں تعلیمی ادارے کھولنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں اسکول کل بروز پیر سے نہیں کھل رہے بلکہ تا اطلاع ثانی تمام تعلیمی ادارے بند ہی رہیں گے۔ محکمہ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس چند روز میں ہو گا جس میں کورونا وائرس کی صورتِ حال کا جائزہ لیا جائے گا۔

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا مزید کہنا ہے کہ اجلاس میں تعلیمی ادارے کھولنے یا نہ کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں امتحانات سے متعلق شیڈول کا بھی فیصلہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

سیکیورٹی فورسز

سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک

خیبر (پاک صحافت) سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے